• news

والدہ کو ہسپتال میں سہولیات نہ ملنے پر وزیر زراعت خیبر پی کے کا احتجاج

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر زراعت خیبر پی کے کے اکرام اللہ گنڈاپور کی والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ڈی آئی خان کے ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر اکرام اللہ گنڈاپور اپنی حکومت پر ہی برس پڑے اور ہسپتال کے گیٹ کے باہر احتجاج کیا۔ اکرام اللہ گنڈاپور نے کہا ہسپتال کا نظام درہم برہم ہے، حکومت توجہ نہیں دے رہی۔ ہسپتال میں سہولیات ہیں نہ صفائی کا انتظام۔ میرے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔ صوبائی وزیر توجہ نہ ملنے پر اپنی والدہ کو نجی ہسپتال لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن