• news

سانحہ بلدیہ ٹائون: جرمن کمپنی اور پاکستانی اداروں میں50 کروڑ روپے ہرجانہ کی ادائیگی کا معاہدہ

کراچی (نوائے وقت نیوز) سانحہ بلدیہ ٹائون کے ضمن میںجرمن کمپنی اور پاکستانی اداروں کے درمیان لواحقین کو 52کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ جرمن حکومت کی درخواست پر متعلقہ کمپنی سے طے پایا،ستمبر 2012 کو بلدیہ فیکٹری میں آگ سے259ورکرز جاں بحق ہوئے تھے۔ آگ سے تباہ علی انٹرپرائزز کا مال خریدنے والی جرمن کمپنی کک ورثاء کو ہرجانہ ادا کرے گی۔ دسمبر 2012 میں جرمن کمپنی کک نے متاثرین بلدیہ فیکٹری کو 10 کروڑ روپے دیے تھے۔ 7 کروڑ روپے پاکستان میں ای او بی آئی اور سیسی بھی ادا کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن