• news

اقتصدای راہداری میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، گیس پائپ لائن منصوبہ جلد شروع کیا جائے: ایرانی سفیر

اسلام آباد (صباح نیوز) ایران نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی معیشت میں فروغ کے لیے معاونت کی اہلیت رکھتا ہے۔یہ بات پاکستان کے لیے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے ایک انٹرویو میں کی۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سڑکوں، ریلوے لائنوں، ڈیمز اور توانائی کی فراہمی کے منصوبوں کی تعمیر کے ذریعے پاکستانی معیشت میں ترقی کے لیے اعانت فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ان کے بقول ایران کی قدرتی گیس پاکستان کے لیے توانائی کا سب سے سستا، تیز رفتار اور قابل اعتماد ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد از جلد شروع ہونا چاہیے اور ایران جلد ہی تقریبا دو ارب ڈالر کی لاگت سے اپنی طرف پائپ لائن کی تعمیر مکمل کر لے گا۔تاہم انھوں نے اعتراف کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی و کاروباری شعبے میں مختلف چیلنجز کی وجہ سے تاحال فوائد بہت محدود ہیں لیکن ان پر قابو پا کر دوطرفہ تجارت کو مہمیز کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن