انوکھا لاڈلا ہر وقت آنکھوں میں وزیراعظم بننے کا خواب سجائے پھرتا ہے: عابد شیر
لاہور (این این آئی) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شکست اور ناکامی تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے ،انوکھا لاڈلا ہر وقت آنکھوں میں وزیر اعظم بننے کا خواب سجائے پھرتا ہے ،عمران خان کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث انکی جماعت کے بہت سے لوگ ان سے کنارا کشی اختیار کر چکے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں عابد شیر نے کہا کہ عمران خان افرا تفری اور انتشار کا ماحول پیدا کرکے ملک میں جاری ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنا چاہتے ہیں اور اس کا مقصد صرف وزیر اعظم بننا ہے ۔ خان صاحب کو مفت مشورہ ہے کہ اپنی سیاست کا خود ہی بیڑہ غرق نہ کریں بلکہ اپنی اصلاح کریں ۔ ابھی بھی وقت ہے خیبر پی کے کی عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پوراکریں۔حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے تحریک انصاف کی مقبولیت کاپول کھول دیا ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ خان صاحب انوکھے لاڈلے ہیں وہ کسی بھی قیمت پر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں بلکہ یہاں تک معلومات ہیں کہ وہ اپنے لوگوں کو کہتے ہیں کہ انہیں وزیر اعظم کہہ کے مخاطب کیا جائے۔