• news

وزیر اعظم اور انکی حکومت آئینی مدت سے ایک منٹ بھی پہلے نہیں جائیگی: رانا ثناء

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور انکی حکومت آئینی مدت سے ایک منٹ بھی پہلے نہیں جائیگی ‘عمران خان ‘طاہر القادری اور شیخ رشید سڑکوں پر خوار ہوتے رہیں گے ‘رائے ونڈمار چ سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں مگرکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ‘پنجاب میں جہاں ضرورت ہوگی وہاں رینجرز اور دیگر ادارے دہشت گردوں کیخلاف آپر یشن کر یں گے ۔ گزشتہ روز گفتگو میں صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ (ن) لیگ چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اس لیے نہ صرف حکومت بلکہ وزیر اعظم نوازشر یف بھی اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے اور عوام آئندہ انتخابات میں بھی (ن) لیگ کی قیادت کی پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں ہی کا میاب کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ‘طاہر القادری اور شیخ رشید تین سالوں سے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں مگر انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملا اور آئندہ بھی یہ ناکا م ہی ہوں گے اور عوام (ن) لیگ کے ساتھ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن