فرانس: حملوں کے منصوبے پر 15 سالہ لڑکا گرفتار‘ زیرحراست 3 خواتین میں سے ایک کا دہشت گردی الزام پر ریمانڈ
پیرس (اے ایف پی) حملوں کے منصوبے کے الزام پر پولیس نے 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا جبکہ وزیراعظم نے انتباہ کیا ملک کو 15 ہزار بنیادپرستوں کے خطرے کا سامنا ہے۔شام سے راشد قاسم کو ہدایات ملی ہونگی جس نے اس لڑکے کو تیار کیا۔ ادھر حکام نے خواتین کے دہشت گردانہ سیل کو ختم کرکے 3 کو پکڑ لیا۔ اورنیلا کا دہشت گردی کے الزام پر ریمانڈ دیدیا ہے۔