• news

مودی حکومت کی عوام کو پبلک ٹائلٹ استعمال کرنے کی طرف راغب کرنے کی نئی مہم

نئی دہلی (نیٹ نیوز) مودی حکومت ”کلین انڈیا“ مشن کے تحت عوام کے لئے لاکھوں پبلک ٹائلٹ تعمیر کررہی ہے لیکن بھارتی عوام کھلے عام میں رفع حاجت کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ عوام کو نئی تعمیر شدہ پبلک ٹائلٹ کے استعمال کی طرف راغب کرنے کیلئے مودی حکومت کو ایک نئی مہم شروع کرنا پڑ رہی ہے۔ بھارتی میڈیا پر اس سلسلے میں جاری نئی مہم میں مختلف پیغامات کے ذریعے لوگوں کو پبلک ٹائلٹ استعمال کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اشتہارات میں عوام کو یہ پیغامات کی اکثریت کھلے عام رفع حاجت کرتی ہے۔ پیغام کے آخر میں عوام کو شرمندہ کرنے کیلئے یہ ٹیگ لائن دی جا رہی ہے کہ ”رفع حاجت کیلئے ٹائلٹ استعمال کرنا صحح ترقی ہے“۔
مودی/ٹائلٹ

ای پیپر-دی نیشن