طالبان کو ترین کوٹ سے نکالنے کیلئے آپریشن تیز، بیسیوں جنگجو مارے گئے
کابل، برلن (اے پی پی+ اے ایف پی) افغان فورسز نے ارزگان کے دارالحکومت ترین کوٹ میں داخل ہونے والے طالبان کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے، ترین کوٹ کے اطراف افغان فوج، پولیس اور سپیشل فورسز کے اہلکاروں نے بڑا حملہ کیا جس میں درجنوں طالبان مارے گئے، طالبان کے خلاف کارروائی کے دوران 13 پولیس اہلکار بھی مارے گئے تھے۔ جرمنی کی وزارت داخلہ اور افغان حکام نے جرمنی میں موجود افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے ایک معاہدہ کیاہے۔ شہریوں کو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔ جرمنی افغانستان کو سالانہ 430 ملین یورو اضافی امداد فراہم کرے گی۔