• news

فوجی افسروں‘ موٹروے پولیس میں جھگڑے کی تحقیقات جاری‘ انصاف ہو گا : آئی ایس پی آر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ آئی این پی) موٹروے پولیس اور پاک فوج کے 2 افسروں کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے، کےس مےں قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائےں گے۔ یہ بات آئی پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔ تمام تفصیلات و شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی اےس پی آر کی جانب سے مزےد کہا گےا کہ کیس میں قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔خےال رہے کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے مبینہ طور پر جی ٹی روڈ جہانگیرہ ٹاﺅن کے قریب چالان کرنے پر موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد 4 اہلکاروں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ آئی این پی کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جمع کرائی درخواست ترمیم کیلئے واپس لے لی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر

ای پیپر-دی نیشن