نوازشریف بغیر پروٹوکول سابق چیف سیکرٹری جاوید اسلم اور قریبی دوست ڈاکٹر طلعت کے گھر گئے
لاہور (آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے لاہور میں مختصر سکیورٹی کے ساتھ شہر کا دورہ کیا اور سابق چیف سیکرٹری جاوید اسلم اور اپنے قریبی دوست ڈاکٹر طلعت کی رہائش گاہوں پر گئے اور ان سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نواز شریف بغیر پروٹوکول اور مختصر سکیورٹی سٹاف کے ساتھ جی او آر ون میں سابق چیف سیکرٹری جاوید اسلم کے گھر گئے۔ ان کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم کچھ دیر جاوید اسلم کے ہمراہ رہے ا ور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ بعد ازاں وزیراعظم اپنے ایک اور قریبی دوست ڈاکٹر طلعت کے گھر گئے ان سے ملاقات کی اور اس کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئے۔
نوازشریف/ سابق چیف سیکرٹری