• news

فریضہ حج کے موقع پر کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں‘ کشمیری عازمین بے اختیار رو پڑے

مکہ مکرمہ (صباح نیوز) فریضہ حج کی ادائیگی کے موقع پر کشمیری عازمین اس وقت اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہہ نکلے جب میدان عرفات کے خیموں میں کئی آئمہ نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعائیں کیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عازمین حج کے ایک گروپ نے سرینگر سے شائع ہونے والے ایک روزنامے کو ٹیلیفون پر بتایا کہ بہت سے آئمہ بالخصوص بھارتی عازمین کے خیموں میں آئمہ نے کشمیر اور فلسطین میں امن اور وہاں کے عوام کی بہتری کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ آئمہ کے منہ سے کشمیر کا نام سنتے ہی تمام کشمیری عازمین بے اختیار رو پڑے۔ عازمین نے کہا کہ انہوں نے کشمیریوں کی بہتری اور تحفظ کیلئے انفرادی اور اجتماعی دعائیں کیں۔
کشمیری/ دعائیں

ای پیپر-دی نیشن