• news

عمران تنہا رہ گئے‘ حج پر جانے کی اجازت اللہ تعالی نے نہیں دی یا شیطان سے مک مکا ہو گیا : پرویز رشید

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی طور پر تنہا رہ چکے ہیں، رائیونڈ مارچ میں انکے ’’کزن‘‘ سمیت کوئی اپوزیشن جماعت انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں‘ عمران خان نے حج کے مہینے میں قوم حج پر جانے کا وعدہ اللہ تعالی سے کیا اور قوم کو رائیونڈ مارچ کی دھمکی دی‘ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو اجازت نہیں دی یا انکا شیطان سے مک مکا? ہوگیا ہے‘ عید سے پہلے کبھی کسی کی اور کبھی کسی کی قربانی کی بات کرنے والا پنڈی کا شخص ڈیڑھ لاکھ کا اونٹ خرید کر چلا گیا ہے‘ ہماری حکومت سے پہلے سر کاری حج زیادہ پیسوں پر ہوتا رہا ہے مگر اب کم پیسوں میں حج کی لوگ سعادت حاحل کرتے ہیں جہاں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوگوں کی اور خد مت کی ہے وہاں حج کے اخراجات بھی کم کئے ہیں۔ عمران کو رائے ونڈ مارچ سے ہم نے ان کو نہیں روکا۔ جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علما اسلام اور یہاں تک کہ عمران خان کے سیاسی کزن طاہر القادری نے بھی رائے ونڈ جانے کی مخالفت کی، اب خان صاحب بالکل تنہا رہ گئے ہیں اور تنہا ہی رہیں گے۔ پرویزرشید نے طنزیہ انداز میں عمران خان پر یہ شعر بھی کہا نہ خدا ہے ملا، نہ وصال شیروانی۔

ای پیپر-دی نیشن