اومان کی ہاکی ٹیم کے دورہ سے غیرملکیوں کا اعتماد بحال ہو گا : شہباز احمد
لاہور( نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپئن شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ اومان کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے غیرملکی ٹیموں کے اعتماد میں بہتری آ سکتی ہے ہم نے بہتری کا سفر طے کرنا ہے پوری محنت اور ایمانداری سے کام کر رہے ہیں آہستہ آہستہ اعتماد سازی ہو گی تو بڑی کامیابیاں بھی نہیں گی۔ آئندہ سال چین کی مینز یا وومنز ہاکی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کریگی۔ دورہ چین اس حوالے سے کامیاب رہا چین کی ہاکی انتظامیہ سے ہونیوالی ملاقاتیں حوصلہ افزا رہی ہیں ابتدائی طور پر انہوں نے اپنی ٹیموں کو پاکستان بھجوانے کے حوالے سے مثبت جواب دیا ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ آئندہ سال تک ملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو گی تو یہ کام اور بھی آسان ہو جائیگا۔ شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ ہٹ سطح پر ہاکی فیملی کی کھیل کی طرف دوبارہ توجہ دلانا، ہاکی پ لئیرز کے ساتھ ساتھ آرگنائزرز کو دوبارہ متحرک کرنا اور کھیل کے میدان تک لانا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ فیڈریشن صرف حکومتی امداد اور گرانٹ کیطرف نہ دیکھے بلکہ اپنے وسائل خود پیدا کرے اور سارا سال معیاری مقابلوں کا انعقاد کرے ابتدا میں اس حوالے سے نتائج اچھے اور حوصلہ افزا ہیں۔