• news

صوابی: گھر میں آگ لگنے سے 2 بچے زندہ جل گئے‘ ماں شدید زخمی

صوابی (نامہ نگار) صوابی رائٹ بینک کالونی تربیلا میں مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 2 بچے زندہ جل گئے جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ،صوابی رائٹ بینک کالونی تربیلا میں مکان میں آگ لگنے کے باعث 2 بچے زندہ جل گئے جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ،آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فائر بریگیڈ نے جائے وقوع پرپہنچ کرآگ پرقابو پالیا تاہم آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے تربیلا اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن