فہد ملک کیس: مرکزی ملزم ماجد ارشد 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم راجہ ارشد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے پولیس نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم راجہ ارشد کو جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید کی عدالت میں پیش کیاگیا پولیس نے استدعا کی کہ ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور موبائل فون برآمد کرلیا ہے، اب واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرنی ہے ملزم کے وکیل نے کہا کہ کلاشنکوف، موبائیل اور ایک گاڑی بھی برآمد ہوچکی، پولیس نے اب کیا ریکور کرنا ہے۔ عدالت نے ملزم سے تفتیش کرکے ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنیکا حکم دے دیا۔