مسلم لیگ (ن) کی حکومت انتہا پسندی کا خاتمہ کرے گی: ملک عارف
نارنگ منڈی (نامہ نگار) سابق سٹی ناظم اور سینئرجنرل کونسلر ملک محمدعارف مسلم لیگی رہنما سردارنعیم رضامان علی آفتاب پنوںسیٹھ سعیداحمدفاروقی ملک محمدعمران ملک ذوالفقار شفیق احمدبٹ عامرمجیدنے کہاہے کہ ہم قائداعظم کاپاکستان بنانے میںپر عزم ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت انتہاپسندی کاخاتمہ کرے گی اورملک میں اگلے سال تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگاانہوںنے قائداعظم کی 68ویںبرسی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے کہاکہ ملک میںامن وامان کی صورتحال میںنمایاںبہتری آئی ہے اورحکومت نے انتہاپسند عناصر کی کمرتوڑدی ہے انہوںنے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح کے فرمودات کی رہنمائی میں ملک کودرپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے میںکامیاب رہیںگے ہم اس عز م کااظہارکرتے ہیںکہ ملک کوعظیم سے عظیم تربنانے میں کوئی کسراٹھانہ رکھیںگے واضح رہے کہ اس موقع پرتمام کونسلرز نے حکومت کی کارکردگی کو شاندار قراردیااورکہاکہ ن لیگ کی حکومت کوترقی وخوشحالی کی طر ف لے جارہی ہے اورپسماندگی کاخاتمہ ہورہاہے ہم وفاقی وزیر راناتنویرحسین سے علاقہ میںریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پراظہارتشکرکرتے ہیں۔