• news

دہشت گردی کے بعد توانائی بحران ختم کرنا حکومت کا ہدف ہے: چودھری محمد رفیع

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) وسیاسی سماجی رہنما چوہدری محمد رفیع گادھی ٹھیکیدار نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کے عظیم منصوبے سی پیک میں مخالفین کی بلاجواز رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے بعد توانائی بحران ختم کرنا حکومت کا ٹارگٹ ہے ،توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں ،حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی سستی کرنے کیلئے ترجیحی اقدامات کررہی ہے ، 2018ء اندھیروں سے نجات کا سال ثابت ہوگا ،انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار کی فراہمی اور مہنگائی سے جان چھڑانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے ،قائدین کی قیادت میں پاکستان کے عوام ترقی اور خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کریں گے ،کارکن رائے ونڈ دھرنا کی سازش کرنے والوں کا دھڑن تختہ کردیں گے ،سکیورٹی ادارے احتجاج کی آڑ میںکسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ،ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ناکام ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن