ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا قصور جیل کا دورہ معمولی نوعیت کی سزائوں کے 12 قیدی رہا کرنے کا حکم
قصور (نمائندہ نوائے وقت) عید الاضحی کے موقع پر ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سید داور ظفر کا قصور جیل کا دورہ، معمولی نوعیت کی سزائوں کے 12 قیدیوں کا رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ اس موقع پر جیل میں صاف ستھرائی کے انتظامات کو چیک کرنے کے علاوہ قیدیوں کو ملنے والے کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور جیل میں موجود قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا اور قیدیوں کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ چوہدری اعجاز بھی موجود تھے ۔