عید قربان ہمیں دوسروں کیلئے محبت اور ایثار کا درس دیتی ہے: خالد بھٹی
کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار) عید قربان ہمیں دوسروں کے لیے محبت ، ایثار اور پیار کا درس دیتی ہے جس کا بنیادی فلسفہ معاشرے کے پسماندہ اور پسے ہوئے طبقے کے افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کرنا ہے اان خیالات کا اظہار امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ رادھاکشن خالد بھٹی (جاپانی) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ عید قربان ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ہمیں معاشرے کے اُس طبقے کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے جو حالات کی ستم ظریفی کے ہاتھوں مجبور اور بے بس ہیں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ رواداری ، برداشت اور محبت کو فروغ دینا ہے ۔