• news

عوام بدعنوان حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں: چودھری شکیل عطا ورک

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ق) کے صوبائی نائب صدر چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا ہے کہ عوام بد عنوان حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں،وزیراعظم کے خلاف ریفرنس عوام کا فیصلہ ہے۔عوام اپنی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لینا چاہتے ہیں ۔عوام کوعلم ہے کہ کس نے ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اورکون ان کے وسائل پر قابض ہے ،حکمران تین سالوں میں ملک کے لئے کچھ نہیں کرسکے وہ صرف قرضے لینے میں کامیاب ہوئے ہیںجنہیں اتارنے کیلئے ملک و قوم کا سب کچھ لٹ جائے گا، انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام کی صدائے احتجاج بلند سے بلند ہو رہی ہے جس سے موروثی اقتداراور شاہی طرز زندگی کے حامل افراد کا مورال ڈائون ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ عوام کی آواز اورمستقبل کا چارٹر ہے کہ احتساب فوری ہو اورتمام ریاستی حقوق عوام کی دہلیز پر ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن