• news

جمہوریت‘ بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ مطمئن پنجاب دوسرے نمبر پر : پلڈاٹ سروے

لاہور(خصوصی رپورٹر) ملک میں رائج جمہوریت کے بارے میں صوبہ بلوچستان سب سے زیادہ مطمئن ہے جبکہ اس حوالے سے پنجاب دوسرے، خیبر پی کے تیسرے اور سندھ چوتھے نمبر پر ہے ۔موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا تیسرا سال مکمل ہونے پر پلڈاٹ کے ملک گیر سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت نے پاکستان میں موجودہ جمہوری نظام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور سروے میں حصہ لینے والے 54 فیصد افراد نے اسے یا تو ”بہت اطمینان بخش“ یا ”اطمینان بخش“ قرار دیا۔موجودہ منتخب حکومتوں کے پہلے تین سالوں میں مجموعی معیارِ جمہوریت پر عوامی اطمینان میں خاصا تسلسل دیکھنے میں آیا۔ منتخب حکومتوں کے دوسرے سال کے اختتام‘ جون 2014 تا مئی 2015‘ پر موجودہ جمہوری نظام سے مطمئن افراد کی شرح 58 فیصد رہی تھی جبکہ ان حکومتوں کے پہلے سال کے اختتام‘ جون 2013 تا مئی 2014‘ پر یہ شرح 55 فیصد رہی تھی۔اگر صوبہ وار جائزہ لیا جائے تو سندھ سے رائے عامہ کے سروے میں حصہ لینے والے افراد مجموعی معیارِ جمہوریت سے سب سے کم مطمئن ہیںاور صرف 32 فیصد نے اسے اطمینان بخش قرار دیا۔ خیبر پی کے میں یہ شرح 58 فیصد رہی‘ پنجاب 61 فیصد اور بلوچستان میں 66 فیصد رہی۔

ای پیپر-دی نیشن