• news

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق آج ہونے والا اجلاس ملتوی، صوبوں سے تجاویز لیں: وزیراعظم کی وزیر داخلہ، مشیر قومی سلامتی کو ہدایت

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس وزیر اعظم کی مصروفیت اور دورہ امریکہ کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس آج ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے تمام صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے ¾ وزیر داخلہ اور مشیر قومی سلامتی کو صوبوں سے مزید مشاورت کی ہدایت کی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ صوبوں سے تجاویز لے کر ایجنڈے کا حصہ بنائی جائیں۔

اجلاس ملتوی

ای پیپر-دی نیشن