• news

رائے ونڈ مارچ، طاہر القادری نے شرکت کیلئے عمران کو مطالبات بھجوا دیئے

اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) ڈاکٹر طاہر القادری کی اچانک برطانیہ روانگی سے رائے ونڈ مارچ کو دھچکا لگا ہے۔ ستمبرکے اواخر میں ڈاکٹر طاہر القادری کی ملک میں ”عدم موجودگی“ رائے ونڈ مارچ کی تاریخ اور مقام کو تبدیل کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ عمران خان تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ”رائے ونڈ مارچ“ کے مقام اور تاریخ پر نظرثانی کرنے کیلئے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کے ساتھ ملکر ”رائے ونڈ مارچ“ کرنے کیلئے ”مطالبات“ کی فہرست بھجوا دی ہے، معلوم ہوا ہے ڈاکٹر طاہر القادری‘ رائے ونڈ مارچ میں کامیابی کے ثمرات سمیٹنے کیلئے تحریری معاہدہ کے خواہش مند ہیں اور وہ کوئی بات طے کئے بغیر 2014ءکی طرح لانگ مارچ میں عمران کی مدد نہیں کرنا چاہتے۔ دوسری طرف تحریک انصاف میں”لبرل عناصر“ عمران اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات کی راہ میں حائل ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے دونوں رہنما¶ں کے درمیان ملاقات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ملاقات نہ ہو سکی۔ ڈاکٹر طاہر القادری اچانک لندن چلے گئے۔ جس پر تحریک انصاف کے حلقوں میں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ طاہر القادری کو اس بات کا گلہ ہے کہ عمران خان ”رائے ونڈ مارچ“ کو تحریک انصاف کا شو بنانا چاہتے ہیں لہٰذا وہ ان کے شو کا حصہ نہیں بن سکتے۔
قادری شرائط

ای پیپر-دی نیشن