• news

پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کی نو روزہ مشترکہ مشقیں ختم ہو گئی ہیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کی نو روزہ مشترکہ مشقیں ختم ہو گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ” انسپائرڈ گیمبٹ“ کے نام سے یہ مشقیں امریکہ میں شمالی کیرولائنا میں منعقد کی گئیں تھیں۔ ان مشقوں کے انعقاد د کا مقصد انسداد دہشت گردی اور آئی ای ڈیز سے بچاﺅ کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔ ان مشقوں میں ایس ایس جی اور ایوی ایشن کے یونٹوں نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے بھی یہ مشقیں منعقد ہوتی رہی ہیں۔
مشترکہ مشقیں

ای پیپر-دی نیشن