• news

پاکستان سٹاک ایکس چینج نے کارکردگی میں چین اور بھارت کی مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کی مالیت میں گزشتہ پانچ برس میں چار سو فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس عرصے میں چین میں سولہ اور بھارت میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اصلاحات اور معیشت کے استحکام سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ فوربز نے پاکستانی سٹاک مارکیٹ کو چین، بھارت سے بہتر قرار دے دیا ہے۔ بارہ ماہ میں پاکستانی سٹاک مارکیٹ کے کاروباری حجم میں بیس فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان نے چین اور بھارت کو پیچھے چھوڑ کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان میں رواں ماہ میں جی ڈی پی کی شرح اور بے روزگاری میں بھی کمی آئی ہے۔ فوربز میگزین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں لیکن حالات بہتر ہونے پر غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کو سپورٹ فراہم کی۔ مقامی سطح پر بھی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے گئے۔ پاکستانی معیشت کا مستقبل روشن ہے۔
فوربز/رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن