• news

علامہ طاہر القادری پاکستان کی فکر میں کیوں دبلے ؟

مکرمی!پاکستان میں دھرنے کا فیشن عام ہو گیا ہے، عمران خان اور طاہر القادری پھر سے دھرنوں کا بازار گرم کرکے بیٹھے ہیں۔ عمران خان تو حکومت کیخلاف بولتے ہی رہتے ہیں لیکن طاہرالقادری نے تو حد ہی کر دی منتخب وزیراعظم کو غدار کہہ رہے ہیں۔غدار کا لفظ ظاہری طورپر بہت چھوٹا ہے لیکن اس کے اثرات بہت بڑے ہیں اسیلئے آپکو کسی پر غداری کا لیبل لگانے سے پہلے یہ ضرور سوچ لینا چاہیے کہ کہیں غداری کا یہ لیبل آپ پر ہی تو نہیں لگتا ۔ڈاکٹر طاہر القادری پیدائشی پاکستانی اور بظاہر بلکہ حقیقت میں کینیڈین شہر ی ہیں انہوں نے پاکستان میں جو شہر ت حاصل کی اور نام کمایا ہے وہ کینیڈین دولت کے بل بوتے پر کمایا ہے۔ ایسے میں دیکھا جائے دغا کون کر رہا ہے ؟ایسے محب وطن لوگوں کی ہمیں کوئی ضرورت نہیںکینیڈا میں ہی بیٹھے رہیں تو اچھا ہے۔ پاکستان کامیابی سے چل رہا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی چلتا رہے گا علامہ صاحب کو اس بارے فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ ( نداء یٰسین لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن