• news

انتخابات مقررہ وقت سے پہلے ہوں گے، منظور وسان نے پھر خواب دیکھ لیا

کراچی (وقائع نگار) صوبائی وزیر صنعت اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا۔ عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد اپنے دفتر آنے والے صوبائی وزیر منظور وسان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2 سے 4 ماہ قبل ہوں گے سیاسی میدان میں اتار چڑھائو دیکھ رہا ہوں۔ جانوروں کی قربانی تو ہوگئی لیکن کچھ ہونا باقی ہے۔ ایم کیو ایم 2018ء میں پتنگ کے نشان سے لڑے گی، مستقبل میں فاروق ستار کے علاوہ مزید 2 امیدوار ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن