سیالکوٹ: کولڈ سٹوریج میں گیس لیکج دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق
سیالکوٹ (نامہ نگار) عید کے روزاکبرآباد کے کولڈ سٹور میں گیس لیک سے دو مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے عید کے موقع پر راجن پور کا سترہ سالہ رب نواز اور مظفر گڑھ کا 25سالہ ارشد کولڈ سٹوریج میں موجود تھے کہ گیس لیک ہوگئی جس سے دونوں مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔