کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،4 افراد زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد68 سالہ عائشہ اور22 سالہ در محمد زخمی ہوئے۔ مدینہ کالونی میں ایک شخص35 سالہ شہزاد کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا جبکہ شاہ لطیف ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ریحان زخمی ہوگیا۔