• news

گوجرہ: قربانی کا بیل ذبح کرتے قصاب ہارٹ اٹیک سے زندگی کی بازی ہار گیا

گوجرہ (نامہ نگار) قصاب قربانی کا بیل ذبح کرتے ہوئے خود ہارٹ اٹیک سے اللہ کو پیارا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے نواحی چک نمبر 244 ب کا رہائشی محمد نثار قصاب کا کام کرتا تھا مزدوری کیلئے فیصل آباد گیا ہوا تھا جو عید کے پہلے روز قربانی کا بیل ذبح کر رہا تھا جیسے ہی بیل کو تکبیر دی اور خود بھی ہارٹ اٹیک سے اللہ کو پیارا ہوگیا عید کے روز جب اس کی نعش گھر پہنچی پورے گائوں کی فضا سوگ میں ڈوب گئی، جسے سینکڑوں سوگواروں کی مو جودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن