کراچی وائٹس اور بلیوز کی ٹیمیں نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کراچی بلیوز اور وائٹس نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کراچی نے پشاور کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ افتخار احمد 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کی جانب سے فراز احمد نے 2، تابش، سہیل خان، اعظم حسین، طارق ہارون نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں کراچی نے مطلوبہ ہدف 10 گیندیں قبل 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ زین عباس 59 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اسد شفیق نے ناٹ آ¶ٹ ناقابل شکست 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پشاور کی جانب سے وقاص مقصود ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ دوسرے میچ میں کراچی بلیوز نے لاہور وائٹس کو 9وکٹوں سے زیر کردیا۔لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنائے سلمان بٹ55رنز بنا کرنمایاں رہے ۔کراچی بلیوز کی جانب سے رومان رئیس نے دو سعید اجمل نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں کراچی بلیوز نے ٹارگٹ ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔شاہزیب حسن 65خالد لطیف نے 61رنز بنائے۔کاشف بھٹی نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔