بھارت کیخلاف ناقص حکمت عملی پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سیمنز برطرف
جمیکا(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سیمنز کو انکے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈین بورڈ کی جان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کے منیجر جوئیل گارنر کو قائم مقام کوچ بنا دیا گیا ہے۔ بورڈ کے بیان میں کہا گیا کہ سیمنز کو فارغ کرنے کا فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں کیا گیا۔ بیان میں ان کو فارغ کرنے کے بارے میں تفصیل سے نہیں بتایا گیا تاہم صرف اتنا کہا گیا ہے کہ ان کی اپروچ مثبت نہیں تھی ان کی سٹریٹجی بھی ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست ہوئی۔واضح رہے کہ ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی۔