• news

سکیورٹی خدشات، انگلش ٹیم کے سپورٹر گروپ ”بارمی آرمی“ کا بھی بنگلہ دیش جانے سے انکار

لندن (سپورٹس ڈیسک)برطانوی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دوروں میں ان کو سپورٹ کرنے کیلئے جانے والی ” بارمی آرمی“ نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر بنگلہ دیش جانے سے انکار کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بارمی آرمی نے اپنی ایک ویب سائٹ پر کہا کہ بنگلہ دیش کے حالات اس بات کی اجازت نہیں دے رہے کہ ہم وہاں جائیں ¾ہمیں بنگلہ دیش کے حکام نے سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم برطانوی دفتر خارجہ نے ہمیں اس دورے کیلئے کلیئرنس نہیں دی۔ ہمیں بنگلہ دیش کے حکام نے ڈھاکہ کے دو ہوٹلوں کے نام تجویز کئے ہیں کہ وہاں ہمیں سکیورٹی مہیا کی جائےگی مگر جب تک ہمارا دفتر خارجہ ہمیں کلیئرنس نہ دے ہم وہاں نہیں جائیں گے۔اس سے پہلے انگلش ٹیم کے ون ڈے کپتان ایان مورگن اور اوپنر ایلکس ہیلز بھی اس دورے سے دسبرداری کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن