• news

کرپشن بڑا مسئلہ، ترقی کیلئے نظام کی تبدیلی ضروری ہے: پوزیشن ہولڈرز

لاہور (میاں علی افضل سے) انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز طلباءنے کرپشن کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے پوزیشن ہولڈرز کا کہنا ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے لیول پر کرپشن موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خود کو ٹھیک کرلے پاکستان خود ٹھیک ہو جائے گا، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا اور اداروں سے سیاست کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے حکومت کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تعلیم حاصل کرنے والے غریب بچوں کو بھرپور سہولتیں دینی چاہیے۔ موجودہ حالات میں سیاسی اتحاد ضروری ہے سیاستدان کو ایک دوسری پر کیچر اچھالنے کی بجائے ملکر ملک کو لیکر آگے چلنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا امتحان میں فرسٹ پوزیشن لینے والے عبیداللہ محمد نعیم نے کہا کہ مستقبل میں سافٹ وئیر انجینئر بنانا چاہتا ہوں پاکستان بہت سے مسائل کا سامنا ہے ہمیںانفرادی طور پر خود کو ٹھیک کرنا ہے طلباءاپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر دیں امتحان میںسکینڈ پوزیشن لینے والے عثمان خالد اور تھرڈ پوزیشن لینے احمد ضیاءکا کہنا ہے کہ مستقبل میں سول انجینئر بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے کامیابی والدین کی دعاﺅں اور ٹیچرز کی محنت کا نتیجہ ہے انھوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی نا اتفاقی سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے اور ہماری جگ ہسائی ہو رہی ہے سیاسی اتحاد ضروری ہے ۔ امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی صبغت اللہ انور نے کہا کہ مستقبل میں سول انجینئرنگ کرنا چاہتی ہوں یو ای ٹی میں داخلہ لوں گی ہمیں پاکستان کو ٹھیک کرنے کے لئے خود کو ٹھیک کرنا ہو گا چھوٹے چھوٹے لیول پر کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا امتحان میں تھرڈ پوزیشن لینے والے محمد عمر حسن نے کہا کہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کروں گا صبح فجر کی نماز اداکرتا اور پڑھائی شروع کر دیتا ٹیچرز نے بھرپور محنت کروائی جس پر اللہ تعالی نے کامیابی عطا کر دی۔
پوزیشن ہولڈرز

ای پیپر-دی نیشن