• news

مکہ: پاکستانی حجاج کی 2 عمارتوں میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ‘سعودی شہر شرورہ میں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق

مکہ مکرمہ (آئی این پی) مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کرام کی 2 رہائشی عمارتوں میں آگ لگ گئی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ جمعہ کو مکہ مکرمہ میں جہاں پاکستانی حجاج کرام رہائش پذیر تھے ان عمارتوں میں نامعلوم وجوہات کی بناءپر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ سفارتی عملہ مسلسل حجاج کرام سے رابطے میں ہے۔ ادھر سعودی عرب کے شہر شرورہ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ سعودی محکمہ شہری دفاع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا تاہم عمارت میں موجود سارا سامان مکمل طور پر جل گیا۔

آتشزدگی

ای پیپر-دی نیشن