بیٹے کی گرفتاری کا سن کر والدہ کی طبیعت خراب، آصفہ بھٹو خواجہ اظہار کی اہلیہ کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیں: رہنما متحدہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کی اہلیہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ آصفہ بھٹو خواجہ اظہار کی اہلیہ سے بدسلوکی کا نوٹس لیں۔ لندن کے لوگوں سے نہیں مسئلہ ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک معطل ایس ایس پی کس حیثیت سے پریس کانفرنس کررہا ہے۔ جس طرح وزیراعظم نے نوٹس لیا، وہ قابل ستائش عمل ہے۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کا سن کر ان کی والدہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ خواجہ اظہار الحسن کی والدہ بلڈ پریشر اور شوگر کی مریضہ ہیں۔
والدہ/ رہنما متحدہ