فرانس توانائی، آٹو انڈسٹری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا: اسحاق ڈار
پیرس (صاحبزادہ عتیق + این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سے بجلی کا بحران نومبر2017 ءمیں مکمل طور پر ختم ہو جائیگا ¾ 2018 ءمیں 10 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ فرانس پاکستان میں توانائی اور آٹو انڈسٹری کے شعبہ جاتا میں سرمایہ کاری کرےگا وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے پاکستان اور فرانس کی مشترکہ اقتصادی کمیٹی وزارتی سطح پر قائم کر کے دو طرفہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھایا جائےگا، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرائے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک خالصتاً مقامی ہے۔ بھارتی فوج ہزاروں کشمیریوں کو شہید کررہی ہے۔ بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف عالمی برادری کا رویہ افسوسناک ہے۔ بھارت خود مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے۔ دریں اثناءفرانسیسی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جو اس نے قبول کی ہے۔
اسحق ڈار