• news

عوام ایکسپریس گزشتہ شب ملتان کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس کے باعث 6 مسافر جاں بحق اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے

ملتان (نیوز ایجنسیاں) ملتان میں حادثے کا شکار عوام ایکسپریس کراچی پہنچ گئی۔ مسافروں نے رشتے داروں سے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔ پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس گزشتہ شب ملتان کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس کے باعث 6 مسافر جاں بحق اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ ملتان کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹرین حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ملتان ٹرین حادثے کا مقدمہ 18گھنٹوں بعد تھانہ سٹی شجاع آباد میںریلوے گارڈ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ ملتان میں ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے ریلوے انکوائری کمیٹی نے حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔ ذمہ داروں کے بیانات ریکارڈ کرکے 72گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن