رائو انوار دلیر افسر ہیں، تمام کارروائیاں مجھ سے پوچھ کر نہیں ہوتیں، پولیس میں گروپ بندی نہیں: آئی جی سندھ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائو انوار ایک دلیر افسر ہیں، رائو انوار نے کراچی کیلئے بہت اچھے کام کئے، تمام کارروائیاں آئی جی سے پوچھ کر نہیں ہوتیں، اظہار الحسن کے ساتھ زیادتی پر رائو انوار کے خلاف کارروائی کی گئی، سندھ پولیس میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، رائو انوار کے کاموں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی، مطلوب اور عدالت سے ضمانت نہ کرانے والے شخص کو گرفتار کیا جانا چاہیے، رائو انوار کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی، ایف آئی آر میں نام آنے سے کوئی مجرم یا ملزم نہیں بن جاتا۔