• news

قائد اعظم کی انتھک کاوشوں سے ہمیں آزادی ملی: مزمل اقبال صدیقی

لاہور (پ ر) مقامی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں سے ہمیں آزادی ملی، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے نوجوان نسل کو قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ تقریب میں طلبا و طالبات نے بانی پاکستان کی سماجی، ملی اور سیاسی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن