• news

انسداد ڈینگی کے سلسلے میں مائیکرو پلان پر عمل نہ کرنے والے افسروں کے خلاف سخت اقدامات کریں گے: نثار زیدی

لاہور(اے پی پی )انسداد ڈینگی کے سلسلے میںماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹائون ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔اس سلسلے میںتمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ دروغ گوئی،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے۔ اس امر کا اظہار جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹونثار زیدی نے ٹائون ایڈمنسٹریشن آ فس قبال ٹائون میںانسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن