• news

سعودی حکومت کا عمرہ سیزن کا دورانیہ 8 سے بڑھا کر 10 ماہ کرنے پر غور

اسلام آباد (اے پی پی) سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ سیزن کادورانیہ 8ماہ سے بڑھا کر 10ماہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت عمرہ سیزن میں ماہ محرم اورشوال کوشامل کرنے کی تجویزپر غور کر رہی ہے جبکہ موجودہ عمرہ ویزوں کی مدت ماہ صفر سے ماہ رمضان المبارک کے اختتام تک کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز سعودی حکومت کے ویژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن