• news

سکارپین آبدوزوں کی دستاویزات فرانس سے لیک ہوئیں: بھارتی نیول چیف

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی نیول چیف نے گزشتہ ماہ فرانسیسی سکارپین آبدوزوں کے حوالے سے لیک ہونے والی دستاویزات کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستاویزات بھارت میں نہیں بلکہ فرانس میں لیک ہوئی ہیں۔ 22400 صفحات کی دستاویزات میں فرانسیسی کنٹریکٹر ڈی سی این ایس کی جانب سے بھارت کیلئے بنائی جانے والی آبدوزوں کی استعداد کی تفصیلات بتائی گئی تھیں۔ بھارتی نیول چیف سنیل لانبا نے کہا ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دستاویزات فرانس میں ڈی سی این ایس کے دفتر سے لیک ہوئیں۔ اس سے قبل ڈی سی این ایس نے کہا تھا ہوسکتا ہے دستاویزات بھارت سے لیک ہوئی ہوں۔ سہیل لانبا نے کہا ڈی سی این ایس اور فرانسیسی حکومت نے بھی تحقیقات کا آغاز کررکھا ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ دستاویزات کا کچھ حصہ آسٹریلیا کے اخبار نے شائع کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن