• news

گولن گول پاور پراجیکٹ سالانہ 442 ملین یونٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کریگا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے سالانہ 442 ملین یونٹس سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی جس سے نہ صرف توانائی کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ منصوبہ کی بروقت تکمیل سے صارفین کو آبی وسائل سے حاصل ہونیوالی سستی بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے میں معاونت حاصل ہو گی۔ چترال میں دریائے گولن گول پر تعمیر کئے جانے والے توانائی کے منصوبے کی پیداواری استعداد 108 میگاواٹ ہے۔ منصوبے کی انتظامیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ منصوبہ کو مقررہ وقت میں مکمل کرلیا جائیگا جس سے توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے اور سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن