شرمین عبید چنائے نے قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم کا آغاز کردیا
لاہور(کلچرل رپورٹر)آسکرایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے غیرت کے نام پر اپنے ہی بھائی وسیم کے ہاتھوں قتل کی گئی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانا شروع کردی ہے۔ فلم میں غیرملکی نشریاتی ادارے اورایک بین الاقوامی این جی او بھی فلم کےپراجیکٹ کا حصہ ہیں۔فلم میں خاندان کی روایات، مشکلات اورروایات سے بغاوت اور قتل کے محرکات کو موضوع بنایا گیا ہے۔