• news

امریکی مسلمانوں کی اکثریت ہلیری کلنٹن کو ووٹ دے گی: رپورٹ

واشنگٹن (اے پی پی) 2000ء کے انتخابات میں امریکی مسلمانوں کی ایک غالب اکثریت نے وہائٹ ہاو¿س میں داخلے کے لیے جارج ڈبلیو بش کی حمایت کی تھی، لیکن پچھلے تین انتخابات میں مسلمانوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیئے ہیں۔امریکی مسلمانوں کے بارے میں عمومی طور تاثر یہی ہے کہ ان کا جھکاو¿ فطری طور پر ری پبلکن پارٹی کی جانب ہے۔ لیکن اب ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف ان کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک ا±میدوار ہلیری کلنٹن کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرے گی۔ارالحجرہ کے لیے کام کرنے والی ایک خاتون بہن فائزہ دین نے خواتین ووٹروں کو ووٹروں کی فہرست میں اپنے نام کا انداج کرانے پر راغب کرنے کے لیے نوجوان رضاکاروں کے ایک گروپ کی قیادت کی۔ ان کی یہ کوشش عوامی سطح پر دس لاکھ مسلمان ووٹروں کے ناموں کا اندراج کرانے کی ملک گیر پیمانے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔ ا±ن کے بقول وہاں مسلمان ووٹر کوئی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ ”جب کانٹے کا مقابلہ ہو رہا ہو تو خاص طور پر ان غیر واضح ریاستوں میں یہ ایک فی صد ووٹ بھی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔
امریکی مسلمان

ای پیپر-دی نیشن