• news

وفاقی حکومت مغربی روٹ پر بدنیتی اور دوعملی کا شکار ہے: وزیر خزانہ خیبر پی کے

پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پی کے کے وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر خیبر پی کے کے مفادات کو نظرانداز کیا جاتا رہا تو صوبائی حکومت اس معاملے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے اور حکومت چین سے براہ راست رابطہ و شکایت سمیت ہر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی اپنے آبائی گاﺅں تالاش میں سوات، دیر پائیں و بالا اور چترال سے جماعت اسلامی کے امراءو زعماءکی زیرقیادت وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اس بات سے اتفاق کیاکہ وفاق سی پیک بالخصوص اسکے مغربی روٹ پر بدنیتی اور دو عملی کا شکار ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ وزیراعظم سی پیک پر فوری عمل درآمد اور صوبوں کے خدشات دور کرنے کیلئے اپنی ہی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس تک نہیں بلا رہے جبکہ مشرقی روٹ پر کام اسی تیزرفتاری سے جاری ہے مظفر سید ایڈووکیٹ نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ اس معاملے پر جماعت اسلامی کا پارلیمانی وفد مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور وفاقی حکومت کے ارباب اختیار سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کرے گا تاکہ منصوبے کے تمام خد و خال واضح طور پر سامنے آسکیں۔ اس تجویز پر رکن صوبائی اسمبلی سعیدگل اور کئی دیگر زعماءکی عنقریب حج سے واپسی کے فوری بعد عمل درآمد کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ / خیبر پی کے

ای پیپر-دی نیشن