• news

نوازشریف، بے نظیر کی واپسی کےلئے سعودی عرب، امریکہ نے دباﺅ ڈالا: مشرف

کراچی لندن (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کی اجازت دینے کیلئے امریکہ اور سعودی عرب نے دباﺅ ڈالا تھا۔ ایک انٹرویو میں سابق صدر نے کہا 2001ءمیں افغانستان میں امریکی کی جنگ کو سپورٹ کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھا۔ اگر افغانستان میں حملے کیلئے پاکستان امریکہ کو اپنے ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت نہ دیتا تو بھارت یہ کام کرنے کیلئے بالکل تیار تھا۔ میں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کافی جدوجہد کی اور اس حوالے سے بھارتی وزراءاعظم اٹل بہاری واجپائی اور من موہن سنگھ کے ساتھ اہم ملاقاتیں کی یہ مسئلہ ان کے سامنے اٹھایا اور یہ مسئلہ حل ہونے کے بالکل قریب تھا۔ انہوں نے لال مسجد آپریشن اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چودھری کی معزولی کی بھی وضاحت کی۔سابق صدر نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کو پاکستان میں واپسی کی اجازت دینے کیلئے امریکہ جبکہ موجودہ وزیراعظم نوازشریف کو ملک میں واپسی کی اجازت دینے کیلئے سعودی عرب نے دباﺅ ڈالا تھا۔
پرویز مشرف

ای پیپر-دی نیشن