• news

کارکن 30 ستمبر کو رائیونڈ پہنچیں‘ تشدد ہوا تو نوجوان مقابلہ کرینگے‘ ”گلوﺅں“ کو بڑی مار پڑے گی : عمران

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے وزےر اعظم کی چوری کی بات کرتے ہےں تو ہمےں کہا جاتا ہے جمہورےت خطرے مےں ہے مےں پانامہ لےکس پر رائےونڈ مارچ کےلئے عوام سے چندہ بھی لوں گا 30 ستمبر کو ہر صورت رائےونڈ جاﺅں گا رائے ونڈ کسی کے باپ کی جاگےر نہےں اگر گلوﺅں اور پنجاب پولےس نے مےرے کارکنوں کے ساتھ گڑ بڑ کی تو ذمہ دار مےاں برادران ہوںگے اور ہم پورے پنجاب مےں احتجاج شروع کردےں گے۔ جب بھی وزےر اعظم کے پانامہ لےکس پر حساب کی بات کی تو وہ موٹر وے کا فےتہ کاٹنے لگتے ہےں رائےونڈ مےں30 ستمبر کو تاریخ کا سب سے بڑا احتماع منعقد ہوگا اسلئے مےرے کارکن 24 ستمبر سے تےارےاں شروع کردےں اور مارچ کےلئے چندہ اکٹھا کرےں گے۔ انہوں نے ان خےالات کا اظہار بنی گالہ مےں پارٹی قےادت کے اجلاس اور بعدازاں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ نواز شرےف کےلئے بڑی بڑی باتےں کرنے والے اسی طرح بھاگ جائےں گے جس طرح وہ مےاں صاحب کو جدہ بھےجتے وقت بھاگ گئے تھے عمران خان نے کہاکہ اب پاکستانیوںکے سامنے صرف دو راستے ہےں پہلا ےہ راستہ رہ گےا ہے کہ ہم اربوںروپے کی کرپشن بھول جائےں اور اپنے داروںکوتباہ ہونے دیںاور 2018ءکے انتخابات کا انتظارکریں۔ہم ثابت کرسکتے ہیں کہ وزیر اعظم نوازشریف اربوں روپے چوری کرکے ملک سے باہر لے گئے اور اپنے بچیوں کےلئے کمپنیاں بنائیں ےہ بات کرنے پر ہمیں بلیک میل کرکے نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم اسپتال میں کرپشن کی باتیں پھےلائی جاتی ہےں برطانیہ میں جھوٹ بولنے پر وزیر اعظم کو عدالت میں رسو ا ہونے سے قبل ہی اپنا استعفیٰ دےنا پڑگےا تھا کیا نوازشریف قوم کو بے وقوف سمجھتے ہیں کہ وہ فیتے کاٹیں گے اور قوم ان کی کرپشن کو بھول جائے گی ایسا نہیں ہو گا ہمارے پاس دوسراراستہ پاکستان کونیاپاکستان بنانے کاہے وہ ملک بھرمیںموجودتحریک انصاف کے کارکنوںسے اپیل کرتے ہیںکہ 30 ستمبرکو رائے ونڈ پہنچیں کیونکہ یہ جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے وہ ڈنڈا برداروں اور رنگ بازوں کو متنبہ کرتے ہیںکہ مارچ کے دوران کوئی شرارت نہ کریںکیونکہ انہیںبہت مار پڑے گی، ہم نوازشریف کی کرپشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن گئے تووہاںسے بھی تاریخیںمل رہی ہیں۔ الیکشن کمشن سے ہمیںکوئی امید نہیں۔ نوازشریف نے 1992 ءمیںاربوںروپے غیرقانونی طورپربیرون ملک بھجواکراپنے بچوںکے نام پرجائیدادبنائیںاور پھراسمبلی میںجھوٹ بولاکہ مےں نے یہ جائیدادیں 2004 ءمیںخریدی تھےں۔ نواز شریف 2013ءکی طرح 2018ءمیںبھی اپنی کرپشن کاپیسہ الےکشن مےں لگاکر لوگوںکوخریدیں گے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں اگر الیکشن ہار گئے تو جیل جائیں گے۔ جودھاندلی کرکے منتخب ہوگاوہ اسمبلی جاکرکیسے ایماندار ہو سکتا ہے، ہمیں درس دینے والے کرپشن کا کھیل کھیلتے رہنا چاہتے ہیں ےہ بزدل لوگ ہیں جو ضمیروں کا سودا کرتے ہےں چیئرمین نیب کو پانامہ لیکس پر نوازشریف کو نوٹس بجھوانا چاہیے تھا، بقول چیئرمین روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔ نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنائب وزیراعظم اورچھوٹے بھائی کابیٹا حمزہ نائب وزیراعلیٰ ہے مریم نواز تو خودٹی وی پرجھوٹ بولتے پائی گئیں،حمزہ شہباز تحریک انصاف کے تےن کارکنوںکے قاتل کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ رائے ونڈ میں پولیس نے تشدد کیا تو ہمارے نوجوان مقابلہ کریںگے جس نے ہمارے کارکنوں کو پکڑا اس تھانے کے سامنے مظاہرہ کریںگے پنجاب پولیس فیصلہ کرے کہ وہ حکومت کی نوکرہے یاپاکستان کی یہ لوگ رائے ونڈ مارچ برداشت ہی نہیں کر پائیںگے۔ عمران خان نے کہا کیا آپ سمجھتے ہیں کہ فیتے کاٹنے سے اربوں روپے کی کرپشن بھول جائے گی، ایسا نہیں ہوگا۔ میں عارف علوی سے بات کی تو وہ کال بھی ٹی وی پر چل گئی، آخر کسی نے تو ٹیپ کی ہوگی۔ قوم کو بتا رہا ہوں ہمیں الیکشن کمشن سے کوئی امید نہیں۔ یہ کہتے ہیں عمران خان پرائم منسٹر بننا چاہتا ہے۔ بے ضمیرو، بتاﺅ جب آئس لینڈ کے لوگ وزیراعظم کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو کیا وہ وزیراعظم بننا چاہتے تھے؟ رائے ونڈ مارچ کی 24 سے تاریخ تیاریاں شروع ہوں گی۔ قافلے نکلیں گے تو آپ نے استقبال کرنا ہے، سب نے چندہ اکھٹا کرنا ہے، میں خود بھی چندہ اکٹھا کروں گا۔ رات ٹی وی پر دیکھا کہ یہ مسٹنڈے کسی نے ڈنڈے پکڑے ہوئے ہیں تو کوئی ڈنڈ نکال رہا ہے۔ لاہور جم خانہ میں میچ سے پہلے کچھ رنگ باز نعرے لگاتے ”متھے رنگ دیاںگا“ اب پھر رنگ باز جمع ہو رہے ہیں ان سے پوچھتا ہوں جب نواز شریف مشرف دور میں واپس آئے اور اس نے دھکے مار کر انہیں واپس بھجوایا تو یہ رنگ باز کدھر تھے۔ کوئی اس دن گلو بٹ نظر نہیں آ رہا تھا۔ سارے دم دبا کر بلوں میں گھسے ہوئے تھے۔ ہم 30 سال سے جب بھی سڑکوں پر نکلے پرامن رہے۔ تحریک انصاف نے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ان گلوﺅں سے درخواست کرتا ہوں کوئی شرارت نہ کرنا کیونکہ تمہیں بڑی مار پڑے گی۔
عمران خان

ای پیپر-دی نیشن