• news

مہمند ایجنسی میں دھماکہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی : وزارت داخلہ دھماکے میں 8 بچے بھی شہید ہوئے

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر نادرا ڈیٹا کے ذریعے مہمند ایجنسی کے دھماکے کے مشتبہ شخص کی شناخت کرلی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مشتبہ شخص دھماکے میں ملوث تھا۔ اس سلسلے میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اے ایف پی کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے 36 افراد میں 8 بچے شامل تھے۔ واضح رہے کہ بچے نماز کے دوران آخری صف میں تھے جہاں پہنچ کر بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔
شناخت

ای پیپر-دی نیشن